بٹگرام۔ 16 دسمبر (اے پی پی):تھاکوٹ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 4قاتلوں کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے اطلاع پر ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔
ایس ایچ او تھانہ تھاکوٹ ستار خان نے ٹیم کے ہمراہ دن دیہاڑے بازار میں پرانی دشمنی کی بناپر عبدالوہاب کو قتل کرنے والے چاروں قاتل یوسف ،بخت منیر ،شاہ بخت اور فراز کو چند منٹوں میں آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او بٹگرام کے اقدامات کوسراہا ہے۔