- Advertisement -
اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2015-16ءکی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2015ءکے دوران بڑے صنعتی اداروں ( ایل ایس ایم) کی شرح ترقی 3.9 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2014-15ءکے اسی عرصہ کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح نمو 2.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح ترقی میں 1.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو ملک میں صنعتی کارکردگی میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4210
- Advertisement -