25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومتجارتی خبریںگزشتہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی میں لائیو سٹاک کے...

گزشتہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی میں لائیو سٹاک کے شعبہ کا حصہ 11.8 فیصد رہا، رپورٹ

- Advertisement -

اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2014-15ءکے دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں لائیو سٹاک کے شعبہ کا حصہ 11.8 فیصد رہا ہے ۔ اقتصادی سروے کی رپورٹ کے مطابق لائیو سٹاک کے شعبہ کی کارکردگی میں ہونے والے اضافہ کے باعث گزشتہ مالی سال کے دوران شعبہ کی شرح نمو 2.9 فیصد تک بڑھ گئی جبکہ مالی سال 2013-14ءکے دوران لائیو سٹاک کے شعبہ کی شرح نمو 2.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ لائیو سٹاک کا شعبہ نہ صرف ملک میں دودھ اور گوشت کی ضروریات کو پورا کرتا ہے بلکہ شعبہ سے لاکھوں افراد کا روز گار بھی منسلک ہے جو دیہی معیشت کی ترقی میں اہم کردار کا حامل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4212

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں