صدر آزاد جموں وکشمیر سے سابق صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی

118
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو اُجاگر کرنے میں بیرون ملک آباد اوورسیزکشمیریوں کے بے مثال کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، بیرسٹر سلطان محمود

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پرملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورسابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔