31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان سپر سکس سٹیج میں اپنا پہلا میچ...

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان سپر سکس سٹیج میں اپنا پہلا میچ (آج) سری لنکا کے خلاف کھیلے گا

- Advertisement -

کولمبو ۔ 14 فروری (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر، سپر سکس سٹیج میں پاکستان اپنا پہلا میچ (آج) بدھ کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ویمن ٹیم نے کوالیفائر کے پہلے مرحلے میں چار میچ کھیل کر تین میں کامیابی حاصل کی اور سپرسکس سٹیج کےلئے کوالیفائی کیا، گرین شرٹس نے بنگلہ دیش، پاپوا نیوگنی اور سکاٹ لینڈ کو شکست سے دوچار کیا جبکہ جنوبی افریقہ سے اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم سپر سکس سٹیج میں اپنا پہلا میچ (آج) سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرا میچ 17 فروری کو آئرلینڈ جبکہ تسرا اور آخری میچ 19 فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=42279

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں