آل پاکستان انٹر وبورڈ سپورٹس گالا میں خواتین کے مقابلے اختتام پذید

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آبادمیں آل پاکستان انٹر وبورڈ سپورٹس گالا میں خواتین کے مقابلے اختتام پذید ہوگئےہیں۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آل پاکستان انٹربورڈ سپورٹس کمیٹی کے سیکرٹری محمد بخش مری نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے مختلف مقابلوں میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ہاکی اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے شامل تھے۔ سپورٹس گالا میں ملک بھر سے 19بورڈز کی خواتین …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آبادمیں آل پاکستان انٹر وبورڈ سپورٹس گالا میں خواتین کے مقابلے اختتام پذید ہوگئےہیں۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آل پاکستان انٹربورڈ سپورٹس کمیٹی کے سیکرٹری محمد بخش مری نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے مختلف مقابلوں میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ہاکی اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے شامل تھے۔

سپورٹس گالا میں ملک بھر سے 19بورڈز کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔اتھلیٹکس کے مقابلوں میں لاہور نے پہلی، پشاور نے دوسری، بیڈم اور مالاکنڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، بیڈمنٹن کے مقابلوں میں گوجرانوالہ نے پہلی ، لاہور نے دوسری اور پشاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی،

ہاکی کے مقابلوں میں فیصل آباد نے پہلی، لاہور نے دوسری اور اسلام آباد نے تیسری جبکہ ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں پشاور نے پہلی ، لاہور نے دوسری اور ملتان بورڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔