ممبئی ۔ 15 فروری (اے پی پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم جیت کا عزم لئے سٹیون سمتھ کی قیادت میں بھارت پہنچ چکی ہے ، کینگروز ٹیم (آج) جمعرات کو بھارت اے کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔ آسٹریلوی ٹیم دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 23 سے 27 فروری …
بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں زیر کر کے ناکامیوں کی روایت توڑنا ہدف ہے، سمتھ

مزید خبریں
ممبئی ۔ 15 فروری (اے پی پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم جیت کا عزم لئے سٹیون سمتھ کی قیادت میں بھارت پہنچ چکی ہے ، کینگروز ٹیم (آج) جمعرات کو بھارت اے کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔ آسٹریلوی ٹیم دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 23 سے 27 فروری تک پونے، دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ تک بنگلور، تیسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مارچ تک رانچی جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 مارچ تک دھرمشالا میں کھیلا جائے گا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ بھارتی ٹیم ماضی میں بھی ہوم گراﺅنڈ پر خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے اس کے خلاف فتح کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔








