پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدیدسرد وخشک رہے گا

125
Meteorology Department
Meteorology Department

لاہور۔26دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سرد وخشک رہنے جبکہ لاہور سمیت میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان ہے ۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد وخشک رہا،منگل کے روز لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 07 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،

ہوا میں نمی کا تناسب 74فیصد رہا،لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 412 رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں زکی فارمز میں ایئر کوالٹی انڈیکس 416،ڈی ایچ اے 8 فیز 417،پولو گراونڈ 470،ایچیسن کالج446،سید مراتب علی روڈ 455،یو ایس قونصلیٹ 578،فاسٹ یونیورسٹی 617 اور شاہراہِ قائد اعظم پر 575 ریکارڈ کیا گیا۔