پاکستان والی بال فیڈریشن کا قومی جونیئر اور سینئرز ٹیموں کی تربیت کیلئے ایرانی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) پاکستان والی بال فیڈریشن (پی وی ایف) نے قومی جونیئر اور سینئر ٹیموں کی تربیت کیلئے ایرانی کوچ حامد کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں کے درمیان باضابطہ طور پر جلد معاہدہ طے پائے جانے کا امکان ہے۔ پی وی ایف کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے بتایا ہے کہ ہماری ایران والی بال فیڈریشن کے حکام سے بات …

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) پاکستان والی بال فیڈریشن (پی وی ایف) نے قومی جونیئر اور سینئر ٹیموں کی تربیت کیلئے ایرانی کوچ حامد کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں کے درمیان باضابطہ طور پر جلد معاہدہ طے پائے جانے کا امکان ہے۔ پی وی ایف کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے بتایا ہے کہ ہماری ایران والی بال فیڈریشن کے حکام سے بات چیت جاری ہے، ہم نے اس سلسلے میں پاکستان سپورٹس بورڈ کو بھی تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے، امید ہے کہ جلد ہی معاہدہ طے پا جائے گا۔

Leave a Reply