قومی سائیکلنگ روڈ چیمپئن شپ 18 فروری سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دو روزہ قومی سائیکلنگ روڈ چیمپئن شپ 18 فروری سے کراچی میں شروع ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نو ٹیموں کے سائیکل سوار شرکت کریں …

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دو روزہ قومی سائیکلنگ روڈ چیمپئن شپ 18 فروری سے کراچی میں شروع ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نو ٹیموں کے سائیکل سوار شرکت کریں گے جن میں پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس، پاکستان واپڈا، ہایئر ایجوکیشن کمیشن ، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد کے سائیکلسٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 19 فروری کو چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے-

Leave a Reply