24.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومشوبز۔81ویں گولڈن گلوبز ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان

۔81ویں گولڈن گلوبز ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان

- Advertisement -

لاس اینجلس ۔28دسمبر (اے پی پی):81ویں گولڈن گلوبز ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ۔گولڈن گلوب ایوارڈ ز کی تقریب 7 جنوری 2024 کو منعقد ہو گی جس میں اس مرتبہ دو نئی کیٹاگریز ’سینمیٹک اینڈ باکس آفس ایچیومنٹ ‘ایوارڈ اور بیسٹ سٹینڈ اپ کامیڈین آن ٹی وی ایوارڈ شامل کیا گیا ہے۔گولڈن گلوبز کے لیے سال 2023 کی بہترین فلم (ڈرامہ)کی کیٹا گری کے لیے سات فلموں نے نامزدگیاں حاصل کی ہیں جن میں اوپن ہیمر،کیلرز آف دی فلاور مون،میسترو،پاسٹ لیوز،دی زون آف انٹرسٹ اور ایناٹومی آف اے فال شامل ہیں ۔

بہترین پکچر میوزیکل /کامیڈی کے لیے فلم ائر ،باربی،امریکن فکشن ،دی ہولڈوورز ،مئی دسمبر اور پوئر تھنگز نے نامزدگیاں حاصل کیں جبکہ بہترین ہدایتکار کی کیٹاگری میں گریٹ گرگویگ ،بریڈلی کوپر،یارگوس لینتھموس،کرسٹو فر نولان ،مارٹن سکورسس اور سیلین سونگ کے نام شامل ہیں ۔بہترین اداکارہ کی کیٹاگریز میں سات نام للی گلیڈ سٹون،کیری مولیگن،سینڈرا ہولر،اینے بننگ ،گریٹا لی اور کالی سپینی جبکہ بہترین اداکار کی کیٹا گری میں بریڈلی کوپر،لینارڈو ڈی کپریو،کولمین ڈومینگو ،بیری کیوغن ،شیلین مارفی اور اینڈریو سکاٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=424385

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں