کراچی، غیر قانونی موبائل فونز کے آئی ایم ای نمبر تبدیل کرنے میں ملوث 2مبینہ ملزمان گرفتار،موبائل فونز، مشینز و ڈیوائسز برآمد

129
arrested
arrested

کراچی۔ 01 جنوری (اے پی پی):شاہ لطیف ٹائون پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی موبائل فونز کے آئی ایم ای نمبر تبدیل کرنے میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فونز، مشینز اور ڈیوائسز برآمدکرلی۔

ترجمان ایس ایس پی ملیر کے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہباز اور وقاص شامل ہیں۔دوسری جانب قائدآباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ایک سٹریٹ کریمنل میر عالم کوگرفتار کرکے ایک غیر قانونی پسٹل بمعہ رائونڈ ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمدکرلیا۔

گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمرہ 29 دسمبر کو گلشن بونیر قائدآباد کی حدود میں ایک شہری سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگیا تھا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔