ایل ڈی اے کاغیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، چار درجن سے زائد املاک سیل

139

لاہور۔2جنوری (اے پی پی):لاہور ڈولپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے) کی ٹیموں نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں چار درجن سے زائد غیرقانونی تعمیرات سربمہر اور متعدداملاک کو مسمارکر دیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گل دامن سوسائٹی میں غیر قانونی بلڈ نگ مسمار کر دی۔پی آئی اے سوسائٹی میں پلاٹ نمبر300اور 301بلاک ڈی پر قائم نجی اکیڈمی کو غیرقانونی لینڈ کنوریشن پر سیل کر دیا۔

پی آئی اے سوسائٹی ڈی بلاک میں پلاٹ نمبر14،23،29، 31،36،37اور45کو سربمہر کردیا۔ جوہر ٹاون سی بلاک میں پلاٹ نمبر1,2,10,11,14,19,20,24,25,22,227, 228,229,230,233,237,239,241,244کوسیل کر دیا۔جوہر ٹاون ڈی بلاک میں پلا ٹ نمبر 241,501,340,339,338,337,336,335,334,329,328,323,322,321,320,186,187,188,46کو سربمہر کردیا۔ آپریشن چیف ٹائون پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی ڈائریکٹر ٹان پلاننگ زون فور نے کیا، سیل ومسمار کی گئی املاک کو متعدد نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔