ایڈیلیڈ۔4جنوری (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 13 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں (کل) جمعہ کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا اور وہ لیگ کا 27 واں میچ ہوگا جس میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچرزکی ٹیمیں ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں …
ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور پرتھ سکارچرزکی ٹیمیں مینزبگ بیش لیگ میں (کل) آمنے سامنے ہوں گی

مزید خبریں
ایڈیلیڈ۔4جنوری (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 13 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
لیگ میں (کل) جمعہ کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا اور وہ لیگ کا 27 واں میچ ہوگا جس میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچرزکی ٹیمیں ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں آمنے سامنے ہوں گی ۔ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم کو میتھیو شارٹ لیڈ کر رہے ہیں جبکہ دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچرزکی ٹیم کو ایرون ہارڈیلیڈ کر رہے ہیں۔
مینز بگ بیش لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ پرتھ سکارچرز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہوں گی جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز،
برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز،دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 24 جنوری 2024 کو کھیلا جائے گا۔








