دھننجایا ڈی سلوا سری لنکا کے نئے ٹیسٹ ٹیم کپتان مقرر

کولمبو۔4جنوری (اے پی پی):سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے دھننجایا ڈی سلوا کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان نامزد کردیا ہے۔32 سالہ دھننجایا ڈی سلوا اب دیموتھ کرونارتنے کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ سری لنکا کرکٹ کے اس فیصلے کے بعد سری لنکا 2024 کا آغاز ہر فارمیٹ کے لیے ایک نئے کپتان کے ساتھ کرے گا۔ سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی)کے …

کولمبو۔4جنوری (اے پی پی):سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے دھننجایا ڈی سلوا کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان نامزد کردیا ہے۔32 سالہ دھننجایا ڈی سلوا اب دیموتھ کرونارتنے کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ سری لنکا کرکٹ کے اس فیصلے کے بعد سری لنکا 2024 کا آغاز ہر فارمیٹ کے لیے ایک نئے کپتان کے ساتھ کرے گا۔

سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی)کے چیف سلیکٹر اپل تھرنگا نے دھننجایا ڈی سلوا کے ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان نامزد ہونے کی تصدیق کی ہے جو دیموتھ کرونارتنے کی جگہ سری لنکن ٹیسٹ تیم کی قیادت کریں گے ۔ دھننجایا ڈی سلوا قومی ٹیسٹ ٹیم قیادت کرنے والے 18ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ان سے قبل دیموتھ کرونارتنے نے 30 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے ان کو بحیثیت کپتان 12 میچز میں فتح ہوئی ، 12 میچز میں شکست اور چھ میچ ڈرا ہوئے۔ ان کی قیادت میں سری لنکا کی سب سے قابل ذکر جیت ان کے چارج کے پہلے دو میچوں میں ملی، کیونکہ انہوں نے 2019 کے اوائل میں جنوبی افریقہ میں ایک یادگار ٹیسٹ سیریز جیتی، سری لنکن ٹیم ایسا کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بھی بن گئی ۔

دیموتھ کرونارتنے نے 2019 میں سری لنکن کرکٹ میں ایک ہنگامہ خیز دور کے دوران اقتدار سنبھالا تھا، اور اس کے ساتھ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ڈریسنگ روم میں استحکام اور سکون کا احساس پیدا کیا ۔ بطور کپتان ان کی 49.86 کی اوسط ان کے کیریئر کی 40.93 کی اوسط سے کافی زیادہ ثابت ہوئی ہے ۔ اس عرصے کے دوران، وہ ٹیسٹ بیٹنگ کی درجہ بندی کی بہترین پوزیشن پر بھی پہنچے ۔

ان کے متبادل دھننجایا ڈی سلوا بھی قومی ٹیم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، بحیثیت کپتان ان کی پہلی اسائنمنٹ افغانستان کے خلاف 6 فروری سے شروع ہونے والا واحد ٹیسٹ میچ ہوگا۔دھننجایا حالیہ ہفتوں میں سری لنکا کی کپتانی میں تیسری تبدیلی ہے، کوسل مینڈس اور وینندو کے ساتھ ہسرنگا کو بالترتیب ایک روزہ اور تی ٹونٹی ٹیموں کی قیادت کے لیے مقرر کیا جائے گا