آراے بازار پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ 06 موٹر سائیکل برآمد

180
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

راولپنڈ ی۔ 10 جنوری (اے پی پی):آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس سے چوری شدہ 06 موٹر سائیکل برآمدکرلی۔

پولیس کے مطابق آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو نبیل کو گرفتار کر لیا،چوری شدہ 06 موٹر سائیکل برآمد ہوئے،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی