اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءا للہ نے سانحہ لعل شہباز قلندر دربار کے متاثرین سے یک جہتی اور ہمدردی کے اظہار کے لےے پاک بحریہ کے ہسپتال پی این ایس شفاءکا دورہ کیا اور زخمیوں سے ملاقات کی۔انہوں نے آواران دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن طٰحہٰ کی نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کی۔ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے پی این …
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءا للہ کا پی این ایس شفاءکا دورہ، سیہون شریف حملے کے زخمیوں کی عیادت کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءا للہ نے سانحہ لعل شہباز قلندر دربار کے متاثرین سے یک جہتی اور ہمدردی کے اظہار کے لےے پاک بحریہ کے ہسپتال پی این ایس شفاءکا دورہ کیا اور زخمیوں سے ملاقات کی۔انہوں نے آواران دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن طٰحہٰ کی نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کی۔ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے پی این ایس شفاءکے دورے کے دوران سانحہ سیہون کے زخمیوں کو بہتریں طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس غمناک واقعہ پر اپنے گہرے دُکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے نیول چیف نے کہاکہ نہتے اور معصوم عوام، خواتین اور بچوںکو نشانہ بنانے کی اس بر بریت کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے یقین دلایا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں پاک بحریہ کے تمام افسران ، جوان اور سویلینز قوم اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔بعد ازاں انہوں نے شہید کیپٹن طٰحہ کی نمازِ جنازہ ادا کی اور شہید کے والد اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور اس عظیم قربانی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔پاک بحریہ اور پاک آرمی کے سینیئر افسران سمیت سول اور ملٹری شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے جنازے میں شرکت کی۔








