لندن۔12جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں (کل) ہفتہ کو مزید 3 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلا میچ چیلسی اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلا جائے گا ۔ چیلسی کی ٹیم 20 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے 8 میچز میں اس کو فتح نصیب …
انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید 3میچز کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
لندن۔12جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔
ای پی ایل میں (کل) ہفتہ کو مزید 3 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلا میچ چیلسی اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلا جائے گا ۔ چیلسی کی ٹیم 20 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے 8 میچز میں اس کو فتح نصیب ہوئی ہے اور وہ 28 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دسویں نمبر پر موجود ہے،فلہم کی ٹیم بھی 20 میچز کھیل چکی ہے اور وہ سات میچز جیت چکی ہے۔
فلہم کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 13 ویں نمبر پر ہے۔ دوسرا میچ نیو کیسل یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن مانچسٹرسٹی کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل میں کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 40 پوائنٹس کے ساتھ ای پی ایل ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم 29 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے۔اسی طرح (کل ) جمعرات کا تیسرا اور آخری میچ برنلے اور لیوٹن ٹائون کی ٹیموں کے درمیان ٹرف مور، برنلے میں کھیلا جائے گا۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔
مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے لیور پول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 39 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔








