عالمی برادری کی سانحہ سیہون شریف کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) امریکہ ،چین،جاپان، ترکی، سعودی عرب اور بحرین نے حضرت سخی لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستان کے لئے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والی دہشت گردی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا …

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) امریکہ ،چین،جاپان، ترکی، سعودی عرب اور بحرین نے حضرت سخی لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستان کے لئے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والی دہشت گردی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے، ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک سانحہ عالمی برادری کو یاد دلاتا ہے کہ انہیں ایسے جرائم کے مرتکب عناصر کے خلاف متحد ہونا ہوگا، چین نے بھی سیہون شریف کی درگاہ پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی معاونت کی پیشکش بھی کی ہے، بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ثوانگ جنگ نے کہا کہ چین کواس خودکش دھماکے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر بہت دکھ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین ہر قسم اور ہر سطح کی دہشت گردی کی مخالفت کرتاہے، چین دہشت گردی کے خلاف جنگ ، قومی سلامتی کے استحکام اور عوامی تحفظ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، جاپان اور بحرین نے بھی سیہون شریف میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے،

Leave a Reply