- Advertisement -
اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):اداکار فیصل قریشی نےسینئر اداکار خالد بٹ کے انتقال کو انڈسٹری کا بہت بڑا نقصان قراد دے دیا ۔ انہوں نے انسٹا گرا م میں جاری وڈیو پیغام میں کہا کہ ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں جن سے وہ اس دکھ کو بیان کر سکیں ۔
انہوں نے کہاکہ خالد بٹ شدید بیمار ہونے کے باعث بھی ڈرامہ سیریل خئی میں ان کے باپ تراب خان کا کردار جس ہمت سے ادا کررہے تھے اس کی مثال نہیں ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آخری ایام میں انہیں اس ڈرامے میں ان کے کردار کی شائقین کی جانب سے پذیر ائی حاصل ہوئی وہ اس پر بہت خوش تھے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہاکہ اداکار کا دنیا سے چلے جانا شوبز انڈسٹری کا بہت بڑا نقصان ہے جسے پورا نہیں کیا جاسکتا ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=429021
- Advertisement -