خواتین کو بااختیار بنانا ہمارے ایجنڈے میں سرفہرست ہے،عاطف اکرام شیخ

95
FPCCI

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):خواتین کو بااختیار بنانا ہمارے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ خواتین کی ترقی کے بغیر ملکی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر ثمینہ فضل کی قیادت میں دورے کے دوران کیا۔

ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ خواتین کی ترقی کے بغیر ملکی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک کے سب سے موثر خواتین چیمبرز میں سے ایک ہے جو خواتین کو انٹرپرینیور شپ کے ذریعے بااختیار بنانے میں قابل تعریف کردار ادا کر رہا ہے اور ایف پی سی سی آئی اس نیک مقصد کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مالیاتی اور ڈیجیٹل خواندگی بہت ضروری ہے کیونکہ ہمارے پاس دنیا میں خواتین کی صنعت کاری کی سب سے کم شرح ہے جہاں صرف ایک فیصد خواتین کاروبار کی مالک ہیں۔کریم عزیز ملک چیئرمین کیپٹل آفس اور ملک سہیل حسین چیئرمین کوآرڈینیشن ایف پی سی سی آئی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانا ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پالیسیوں کو آسان بنائے اور خواتین کے ذریعے چلائے جانے والے چھوٹے درمیانے کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے۔

بانی صدر ایف پی سی سی آئی ثمینہ فاضل، رضوانہ آصف، سینئر نائب صدر ڈاکٹر سونیا سلیم، سابق صدر نعیمہ انصاری، صدف عاصم عباسی اور روزینہ لاہوتی، ڈاکٹر افشاں ملک نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کاروباریوں کو درپیش رکاوٹیں خواتین کاروباریوں کے پاس اکثر مالی اور انسانی سرمائے تک رسائی کی کمی ہوتی ہے جو کاروبار کی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے۔اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ایف پی سی سی آئی کی بانی صدر ثمینہ فضل کی قیادت میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ ، چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک اور چیئرمین کوآرڈینیشن ایف پی سی سی آئی ملک سہیل حسین کو الیکشنز میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔