24.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومشوبزمعروف ڈرامہ نگار، شاعر اصغر ندیم سید کی 74 ویں سالگرہ

معروف ڈرامہ نگار، شاعر اصغر ندیم سید کی 74 ویں سالگرہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):معروف ڈرامہ نگار، شاعر اور دانشور اصغر ندیم سید اتوار کو 74 برس کے ہو گئے۔ وہ 14 جنوری 1950 کو ملتان میں ایک سید گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے اردو زبان میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔ اصغر ندیم سید نے ٹیلی ویژن کے لیے کئی مشہور ڈرامے لکھے۔ان کے ڈراموں میں معاشرے کی سماجی ناانصافیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے دیہی علاقوں میں جاگیردارانہ ثقافت، خواتین کے استحصال کی عکاسی کرنے والے ڈرامے لکھے ہیں ۔اصغر ندیم سید کے لکھے ہوئے ان کے چند مشہور ٹیلی ویژن ڈراموں میں چاند گرہن، نجات، ہوائی، پیاس، میگھ ملہار، غلام گردش، ریاست، بول میری مچھلی، خدا زمین سے گیا نہیں، تم ہو کے چپ اور جان نثار شامل ہیں۔ 2013 میں انہوں نے پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کے بورڈ آف گورنرز میں خدمات انجام دیں اور 2020 میں انہیں پاکستان ٹیلی ویژن کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔انہوں نے تین کتابیں لکھی ہیں جن میں آدھی چاند کا رات، طرز احساس اور ادھوری کلیات شامل ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=429631

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں