ماسکو۔15جنوری (اے پی پی):شمالی کوریا کا سرکاری وفد وزیر خارجہ چو سون ہوئی کی قیادت میں 3 روزہ دورہ کے لئے ماسکو پہنچ گیا ۔ تاس کے مطابق ہوائی اڈے پر وفد سے روسی وزارت خارجہ کے حکام، روس میں شمالی کوریا کے سفیر اور شمالی کوریا کے دیگر سفارت کاروں نے ملاقات کی۔چو سون نے یہ دورہ اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کی دعوت پر کیا ہے ۔ان …
شمالی کوریا کے وزیر خارجہ 3 روزہ دورہ پر ماسکو پہنچ گئے

مزید خبریں
ماسکو۔15جنوری (اے پی پی):شمالی کوریا کا سرکاری وفد وزیر خارجہ چو سون ہوئی کی قیادت میں 3 روزہ دورہ کے لئے ماسکو پہنچ گیا ۔
تاس کے مطابق ہوائی اڈے پر وفد سے روسی وزارت خارجہ کے حکام، روس میں شمالی کوریا کے سفیر اور شمالی کوریا کے دیگر سفارت کاروں نے ملاقات کی۔چو سون نے یہ دورہ اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کی دعوت پر کیا ہے ۔ان کا یہ دورہ 17 جنوری تک جاری رہے گا۔








