راولپنڈی۔15جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے مختلف نوعیت کےجرائم میں ملوث23 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ،منشیات،شراب اورپتنگیں برآمد کرلیں ۔پولیس کے مطابق صدر واہ پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ ملزم عادل نےاُس کے ساتھ لڑائی اور گالم گلوچ کی ہے۔واقعہ کی اطلاع پر صدرواہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم عادل کو گرفتار کر لیا۔نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جوا کھیلنے والے 6قمار بازوں شہریار،قدیر،منیر،افضال،نیازی،وقاص کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم25ہزارروپے،6 موبائل اور تاش کے پتے برآمد کر لئے۔
کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش رمضان اور ثاقب کو گرفتار کر کے کے120پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی،آر اے بازار پولیس نے پتنگ فروش شاہ میراور علی فیصل سے 50پتنگیں اور2 ڈوریں برآمد کیں۔واہ کینٹ پولیس نے ملزم عابدسے ایک کلو500گرام چرس،ملزم ناصر سے540گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم طیب سے ایک کلو300گرام چرس،ملزم ساجد سے ایک کلو 190گرام چرس،ملزم عدنان سے 700گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم جاوید سے 510گرام چرس برآمدکرلی۔
وارث خان پولیس نے چیک ڈس آنر ہونے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شمس السلام کو گرفتار کر لیا،ملزم 2022سے وارث خان پولیس کو مطلوب تھا۔ راولپنڈی پولیس نے کم عمرڈرائیورز کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 96کم عمر ڈرائیورزکے خلاف مقدمات درج کر لئے، مہم کے دوران اب تک6205مقدمات درج کئے گئے۔ایئرپورٹ پولیس نے ملزم عرفان سے ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم راجو سے ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم وقاص سے ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن،واہ کینٹ پولیس نے ملزم سلیمان سے ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن،جاتلی پولیس نے ملزم اسامہ سےایک پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔