راولپنڈی۔15جنوری (اے پی پی):قومی خواتین ٹی 20 ٹورنامنٹ کے پہلے روز راولپنڈی، لاہور اور کوئٹہ نے میچ جیت لیے ہیں۔ ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں لاہور نے ملتان کو باآسانی 10 وکٹوں سے ہرا دیا ، ملتان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 69 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ام ہانی 20 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، غلام فاطمہ نے 3 وکٹیں حاصل …
قومی خواتین ٹی 20 ٹورنامنٹ، راولپنڈی، لاہور اور کوئٹہ نے میچ جیت لیے

مزید خبریں
راولپنڈی۔15جنوری (اے پی پی):قومی خواتین ٹی 20 ٹورنامنٹ کے پہلے روز راولپنڈی، لاہور اور کوئٹہ نے میچ جیت لیے ہیں۔ ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں لاہور نے ملتان کو باآسانی 10 وکٹوں سے ہرا دیا ، ملتان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 69 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ام ہانی 20 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، غلام فاطمہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں لاہور نے مطلوبہ ہدف 8.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا، صدف شمس نے 35 اور سدرہ امین نے 31 رنز بنائے ۔
دوسرے میچ میں کوئٹہ نے کراچی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ، کراچی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے، جویریہ خان نے 57 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں، کوئٹہ کی جانب سے خیرالنسا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں کوئٹہ نے مطلوبہ ہدف 19.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، فریحہ محمود نے 63 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے شامل تھے ۔
تیسرے میچ میں راولپنڈی نے پشاور کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ، پشاور کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 12 اوورز میں 51 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، علینہ شاہ اور راحیمہ سید نے 13 ، 13 رنز بنائے ، تانیہ سعید نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں راولپنڈی نے مطلوبہ ہدف 7 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، عالیہ ریاض 23 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔








