سرگودھا۔19جنوری (اے پی پی):پرانی دشمنی پر جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔
تھانہ شاہپور صدر کے علاقہ نواب کا بھٹہ بنگلہ حسین شاہ سے کنٹرول روم میں انسپکٹر سہیل کو کال کے ذریعے بتایاکہ نوازاورمطلوب حسین کی آپس میں لڑائی ہوئی ہے دونوں گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو1122 کے مطابق پرانی دشمنی کے باعث دونوں نے ایک دوسرے کو پستول سے فائر مارےجس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی نعشوں کو سول ہسپتال شاہپور منتقل کردیاگیا ہے۔