برسلز۔21جنوری (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ نے لاہور میں منعقدہ تیسرے انجینئرنگ اینڈ ہیلتھ شو میں بیلجیئم اور لکسمبرگ کی کمپنیوں کی نمایاں شرکت کو سراہا ہے۔ اتوار کوبیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کے ایک ٹویٹ کے مطابق شو میں 60 سے زائد ممالک کے مندوبین نے شرکت کی اور پاکستان کے انجینئرنگ اور صحت کے شعبوں میں لامحدود مواقع تلاش کیے۔
واضح رہے کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام لاہور ایکسپو سنٹر میں 18 سے 20 جنوری تک انجینئرنگ اینڈ ہیلتھ کیئر شو2024 کا تیسرا ایڈیشن منعقد ہوا جس میں 60 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں غیر ملکی مندوبین ،
نمائش کنندگان اورمختلف صنعتوں کی نمایاں شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔اس شو میں انجینئرنگ اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں جدید ترین ٹیکنالوجیز اور اہم پیش ہائے رفت کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف نمائشوں، سیمینارز اور ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا۔