- Advertisement -
اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے فیصل مسجد کا دورہ کیا اور جاری تزئین و آرائش کا جائزہ لیا ۔ وزیر داخلہ نے نماز جمعہ فیصل مسجد میں ادا کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ فیصل مسجد پاکستان کا قومی اثاثہ ہے، اس کی تزئین و آرائش خصوصی توجہ کی متقاضی ہے ۔ وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ تزئین و آرائش کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=433607
- Advertisement -