تین رکنی وزارتی وفد کی ٹورنٹو میں سکھ کمیونٹی سے ملاقات

144
تین رکنی وزارتی وفد کی ٹورنٹو میں سکھ کمیونٹی سے ملاقات

لاہور۔28جنوری (اے پی پی):حکومت پنجاب کے تین رکنی وزارتی وفد کی ٹورنٹو میں سکھ کمیونٹی سے ملاقات کی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔وزیر تجارت ایس ایم تنویر، وزیر تعلیم منصور قادر اور وزیر سیاحت عامر میر کے سکھ کمیونٹی سے تبادلہ خیال ہوا۔

ڈی جی پی آر سے جاری بیان کے مطابق کینیڈین سکھ کمیونٹی کے رہنماں کو دورہ پنجاب کا دعوت نامہ بھی دیا گیا۔ملاقات میں کینیڈا اور پاکستان کے مابین مذہبی سیاحت اور تجارت کے فروغ کیلئے قابل عمل اقدامات کرنے کا اصولی فیصلہ ہوا۔سکھ کمیونٹی کی جانب سے ننکانہ صاحب اور کرتارپور میں فائیو سٹار ہوٹلز بنانے کی تجویز پر اتفاق ہوا۔

سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے حکومت پنجاب کی خصوصی ٹورزم پورٹل کا آغاز ہوا۔پورٹل کے ذریعے بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتری مکمل ٹورزم پیکیج حاصل کر سکیں گے۔ٹورزم پیکیج کے تحت سکھ یاتریوں کے لیے ریاستی سیکیورٹی بھی فراہم ہو گی۔ صو بائی وزرا اور سکھ کمیونٹی کی ملاقات میں پاکستانی سفارتکار بھی شریک ہوئے۔