امریکی قونصل جنرل کے نمائندہ وفد کی کمشنر سکھر سے ملاقات ، اہم امور پر تبادله خیال

72
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

سکھر۔ 30 جنوری (اے پی پی):امریکی قونصل جنرل کے نمائندہ وفد نے کمشنر سکھر سے ملاقات کی ۔ منگل کو امریکا کے ڈپٹی قونصل جنرل جمی مولڈن نےامریکی قونصل کے نمائندہ وفد کے ہمراہ کمشنر آفس سکھر میں کمشنر سکھر ڈویژن فیاض حسین عباسی سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران سماجی، اقتصادی، ثقافتی حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر سکھر ڈویژن فیاض حسین عباسی نے نمائندہ امریکی وفد کو سکھر ڈویژن میں تعلیم ، صحت، ترقیات اور دیگر اہم امور پر تفصیل سے بریف کیا۔

ملاقات کے دوران چیمبر آف کامرس، سندھ رورل سپورٹ پروگرام آرگنائزیشن ، تعلیمی اداروں سکھر آئی بی اے سمیت دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔

ملاقات میں امریکی نمائندہ وفد کو کھجور کی پوری دنیا میں ڈیمانڈ، معیشت میں اضافے، سرسو کی جانب سے خواتین کو سماجی سطح پر خود انحصاری کے تحت با اختیار بنانے کے حوالے سے سیر حاصل معلومات فراہم کی گئیں جس پر امریکی قونصل جنرل جمی مولڈن نے پاکستان کی ترقی میں عوامل ، کارکردگی ، اغراض و مقاصد کھجور کے توسط سے بیروزگاری کے خاتمے جیسے نکات پر دلچسپی کے ساتھ ان تمام کو خوش آئند قرار دیا۔

اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے اپنی تجاویز میں کہا کہ ایگرو فوڈ انڈسٹری میں مزید اضافے کے لیے امریکہ تکنیکی مدد فراہم کرے اور پاکستان کے نوجوانوں سمیت دیگر افراد کو اسکلز ڈولپمنٹ کے حوالے سے تربیتی اقدامات کو عملی جامہ پہنانے میں مدد کرے۔

انسداد پولیو مہم کے افسران نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں ڈپٹی قونصل جنرل کو آگاہی فراہم کی ۔ امریکی ڈپٹی قونصل جنرل جمی مولڈن نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کھجور کے حوالے سے نمایاں مقام حاصل ہے جو معیشت کی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔

سرسو کی جانب سے خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے کوششیں قابل ستائش ہیں۔انہوں نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس سے قبل کمشنر سکھر ڈویژن فیاض حسین عباسی نے امریکا کے ڈپٹی قونصل جنرل جمی مولڈن نےامریکی قونصل کے نمائندہ وفدکا استقبال کیا اور ان کو سندھ کے روایتی ثفافتی تحفے اجرک اور ٹوپی پہنائی جبکہ ڈپٹی قونصل جنرل سمیت تمام مہمانوں کو خصوصی اعزازی شیلڈز دیں۔