آسٹریلین بائولرز لانس مورس اور زیویئر بارٹلیٹ کا ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز

میلبورن۔2فروری (اے پی پی):آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بائولرزلانس مورس اور زیویئر بارٹلیٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ جمعہ کو دونوں کھلاڑیوں نے میلبورن کرکٹ گرائونڈ(ایم سی جی)کے مقام پر ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ لانس مورس اور زیویئر بارٹلیٹ نے …

میلبورن۔2فروری (اے پی پی):آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بائولرزلانس مورس اور زیویئر بارٹلیٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ جمعہ کو دونوں کھلاڑیوں نے میلبورن کرکٹ گرائونڈ(ایم سی جی)کے مقام پر ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔

لانس مورس اور زیویئر بارٹلیٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ آسٹریلیا کی طرف سے بائولنگ اٹیک کیا۔ لانس مورس ون ڈے کیریئر کا آغاز کرنے والے 244 ویں جبکہ زیویئر بارٹلیٹ ون ڈے کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے 255ویں آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔