بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

وشاکھاپٹنم۔4فروری (اے پی پی):بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ، انگلینڈ کو جیت کیلئےمزید 332 رنز اور بھارت کو 9 وکٹیں درکار ہیں ، 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے تیسرے دن کھیل کے اختتام پراپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 67 رنز بنا لئے ، بین ڈکٹ 28 رنز بنا کر …

وشاکھاپٹنم۔4فروری (اے پی پی):بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ، انگلینڈ کو جیت کیلئےمزید 332 رنز اور بھارت کو 9 وکٹیں درکار ہیں ، 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے تیسرے دن کھیل کے اختتام پراپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 67 رنز بنا لئے ،

بین ڈکٹ 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، زیک کرالی 29 اور ریحان احمد 9 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، واحد وکٹ روی چندرن ایشون نے حاصل کی ، اس سے قبل بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 255 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی ، شبمن گل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 104 رنز بنائے ، انگلینڈ کی طرف سے ٹام ہرٹلی نے چار اور ریحان احمد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔