نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہو گئے

234
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہو گئے

لاہور۔6فروری (اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے3سال کیلئے بلامقابلہ نئے سربراہ منتخب ہو گئے ۔ترجمان پی سی بی کے مطابق محسن نقوی کے مد مقابل مصطفی رمدے نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جبکہ مصطفی رمدے کی محسن نقوی کے حق میں دستبرداری کے بعد محسن نقوی بلا مقابلہ سربراہ پی سی بی منتخب ہوئے۔

نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تین سال کیلئے تقرری ہوئی ہے۔ پی سی بی کے بورڈ آف گورنر کے ممبران نے کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ کا انتخاب کیا۔پی سی بی چیئرمین کے انتخاب کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بی او جی کے اجلاس کی صدارت کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور نے کی۔

چارج سنبھالنے تک شاہ خاور ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رہیں گے۔اپنے انتخاب کے بعد پی سی بی کے بورڈ آف گورنر سے خطاب کرتے ہوئے سید محسن رضا نقوی نے کہا کہ مجھے پاکستان کرکٹ بورڈ کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہونے پر بے حد اعزاز اور خوشی محسوس ہو رہی ہے اور میں اپنے اوپر کئے گئے اعتماد پر آپ سب کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں کھیل کے معیار کو اپ گریڈ کرنے اور کرکٹ کی انتظامیہ میں پیشہ ورانہ مہارت لانے کے لیے پوری طرح پرعزم رہوں گا۔