لاہور۔6فروری (اے پی پی):شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز کی رپورٹ کے مطابق تاحال راولپنڈی،ناروال،لیہ،مظفرگڑھ،ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے علاقوں میں گندم کی فصل پر کنگنی کا حملہ مشاہدہ میں آیا ہے ۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار اپنی فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور کنگنی کی علامات ظاہر ہوتے ہی محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے سپرے کریں،اگر حملہ ٹکڑیوں کی صورت میں ہو تو ٹکڑیوں پر سپرے کریں،اگرپورے کھیت میں حملہ ہو تومکمل فصل پر سپرے کریں اور صرف چند پودوں پر حملہ مشاہدہ میں آئے تو ان پودوں کو اکھاڑ کر زمین میں دبا دیں۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ سیکرٹری زراعت پنجاب نادر چٹھہ نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو گندم کے کاشتکاروں کی راہنمائی کی خصوصی ہدایات کیں ہیں اور محکمہ زراعت کی فیلڈ فورس کاشتکاروں کے شانہ بشانہ شریک ہے،کاشتکاروں کی گندم کی آبپاشی،بیماری و دیگر نگہداشتی امور سے متعلق راہنمائی کی جا رہی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=436939