اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں۔
بدھ کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ووٹ دینا نہ صرف ہمارا حق ہے بلکہ یہ ہماری طاقت ہے، جائو اور بہتر پاکستان کے لئے ووٹ دو، پاکستان زندہ باد۔