32.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومکھیل کی خبریںنائیجیریا اور میزبان آئیوی کوسٹ کی ٹیمیں 34 ویں افریقا کپ آف...

نائیجیریا اور میزبان آئیوی کوسٹ کی ٹیمیں 34 ویں افریقا کپ آف نیشنز ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی

- Advertisement -

سان پیڈرو۔8فروری (اے پی پی):34 ویں افریقا کپ آف نیشنز ٹورنامنٹ میں نائیجیریا نے جنوبی افریقا اور میزبان آئیوی کوسٹ کی ٹیم کانگو کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی۔

دونوں فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان 34 ویں افریقا کپ آف نیشنزکا فائنل میچ 11 فروری کو الاسانے اواتارا سٹیڈیم، عابدجان میں کھیلا جائے گا۔34 ویں افریقا کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے آئیوری کوسٹ میں جاری ہیں جو اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔اس سے قبل افریقا کپ آف نیشنز کے سٹیڈڈی لا پائیکس، بواکے کےمقام پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں نائیجیریا نے سخت مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم کو پنلٹی شوٹ آئوٹ پر 2-4 گول سے ہرا دیا ،دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1 گول سے برابر تھا ،تاہم پنلٹی شوٹ آئوٹ پر نائیجیریا نے جنوبی افریقا کی ٹیم کو 2-4 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

- Advertisement -

اواتارسٹیڈیم، عابدجان میں افریقا کپ آف نیشنز کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں میزبان آئیوی کوسٹ نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد کانگو کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔افریقا کپ آف نیشنزتیسری پوزیشن کے لئے میچ جنوبی افریقا اور کانگو کی ٹیموں کے درمیان 10 فروری کو فیلکس ہوفوٹ بوگنی سٹیڈیم، عابدجان میں کھیلا جائے گا۔نائیجیریا اور میزبان آئیوی کوسٹ کی ٹیموں کے درمیان 34 ویں افریقا کپ آف نیشنزکا فائنل میچ 11 فروری کو الاسانے اواتارا سٹیڈیم، عابدجان میں کھیلا جائے گا۔\932

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=437244

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں