31.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومشوبزالحمرا میں فیض فیسٹیول جاری ، دوسرے روز 30سے زائد ادبی وثقافتی...

الحمرا میں فیض فیسٹیول جاری ، دوسرے روز 30سے زائد ادبی وثقافتی ڈائیلاگ منعقد ہوئے،ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔10فروری (اے پی پی):الحمرا میں فیض فیسٹیول جاری ہے،فیسٹیول کے دوسرے روز 30سے زائد ادبی وثقافتی ڈائیلاگ منعقد ہوئے۔الحمرا ترجمان کے مطابق پائیدار ڈائیلاگ،نئی سوچ سے پیہم فیض فیسٹیول سے ادبی وثقافتی فضا سج دھج گئی۔فیض کی شاعری میں ہر شخص اپنے لئے کچھ نہ کچھ تلاش کر لیتا ہے۔فیض کی تخلیقات فطری،دلچسپ،انقلابی،فلسفیانہ و ترقی پسند تغیر سے مزین ہے۔فیض کی آواز اپنے عہد کی آواز بن چکی،آج الحمرا کی فضا انکی شاعری کی مہک سے موتررہے گی۔شاعری کی اہمیت و عظمت کا اصل فیصلہ وقت کرتا ہے، فیض احمد فیض کا کا م امر ہوچکا ہے۔فیض احمد فیض ہر دل عزیز شاعر ہیں،انکی شاعری کو شہرت کی معراج ملی۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق نشست جو بسر گئی ہیں باتیں میں زہرہ نگاراور عارفہ سیدہ سے قاسم جعفری گفتگو کی۔امید سحر کے نام سے تقریب میں لعل بینڈ کی ٹیم پرفارم کیا۔ساز کی لو تیز کر میں روحیل حیات اور علی نور سے توثیف حیدر فیض کی شاعری کے چراغ روشن کئے۔ہجر کی راکھ،وصال کے پھول، جو رہی سو بے خبر رہی،اور راہی اپنی راہ لے،رخ نگر نگر کا، ہم آگئے تو گرمی بازار دیکھنا،میں مقررین فیض کی شاعری درد مندی، دل آسائی و دل آویزی کی راز افشاں کئے۔

فیض کا لاہور،رومی فیض اور انسان دوستی،فیض ملامتی صوفی ویگر نشستوں میں مندوبین فیض کی فن و شخصیت کے درد وداغ، سوز و ساز، جستجو و آروز کی ترجمانی کی۔شاعری دراصل اپنا پیمانہ خود ہوتی ہے،بڑا شاعر یا توکسی روایت کا خاتم ہوتا ہے یا کسی طرزِ نو کا موجد ہوتا ہے، فیض نے فرسودہ روایات پر کاری ضرب لگائی، اظہار کے نئے پیمانے تراشے۔آج 11فروری 2024فیض فیسٹیول کے تیسرے روز میں درجنوں مکالموں پر مبنی سیشنز کا انعقا د ہوگا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=438395

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں