ملتان میں ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 275افراد کوریسکیو کیا،ترجمان

71
Rescue 1122 Multan
Rescue 1122 Multan

ملتان۔ 11 فروری (اے پی پی):ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 292ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 275 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملتان شہر میں 277، شجاع آباد میں 12 اور جلال پور پیر والا میں تین ایمرجینسیز پیش آئیں ،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد70ہے،ملتان شہر میں 64، شجاع آباد میں 5 اورجلال پور پیر والا میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 188میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 182 ،شجاع آباد میں5اور جلال پور پیر والا میں ایک میڈیکل ایمرجینسی اٹینڈ کی گئی7کرائم اور17متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 275افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 259،شجاع آباد میں 13 اور جلال پور پیر والا میں 3 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔