کراچی۔ 12 فروری (اے پی پی):ضلع سٹی پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 11کلوسے زائد گٹکا ماوا برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سٹی پولیس کے مطابق کلری اور نبی بخش پولیس نے 2 مخلتف علاقوں سے گٹکا و ماوئے کی فروخت میں ملوث دانش اورعبدالعمیر کو انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔
گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جار رہا ہے۔ مزیدبرآں پاکستان بازار پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم سعید حسین عرف امجد ولد عبدالسلام کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ویسٹ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے آدھا کلو سے زائد چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کی گئی ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=438907