قومی پولیو مہم 26فروری سے شروع ہو گی جو 01مارچ تک جاری رہے گی، ہیلتھ آفیسر

114
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

باغ۔ 13 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید محسن گردیزی نے کہا ہے کہ قومی پولیو مہم 26فروری سے شروع ہو گی جو 01مارچ تک جاری رہے گی، ضلع باغ کی کل آبادی 411932نفوس پر مشتمل ہے پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 67540ہے ان بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کے لیے 412موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گی اور چھ ماہ سے لیکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عذرا فیاض، سردار محمد پرویز خان ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، رضوان خان ڈی سی او، ٹی ایس، محمد طلال ڈی ایس او، عثمان اکرم ڈبلیو ایچ او، ظفر اقبال مغل، محمد حنیف خان، محمد معروف خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

سید محسن گردیزی نے کہا کہ ضلع باغ میں نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان 2024کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں ضلع کے ڈپٹی کمشنر بحیثیت چیئرمین ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکشن کمیٹی پولیو مہم کی نگرانی اور سپورٹ کریں گے، ضلع باغ میں 58فکسڈ سنٹر قائم کیے گئے ہیں جہاں فیلڈ سے آنے والے بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی، گاڑیوں کے اہم اڈوں اور بڑے راستوں میں نو ٹرنزٹ پوائنٹس (پولیس چوکی ریڑہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال گیٹ، گیاری چوک، مین لاری اڈا، ڈھلی اڈا، پولیس چوکی نعمان پورہ، ارجہ بازار کراس، مین اڈا دھیرکوٹ اور بازار چمن کوٹ) قائم کئے گء ہیں جہاں سفری بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا بندوبست ہو گا،

ضلع باغ میں 97سپر وائزر اپنی اپنی یونین کونسل میں مہم کی نگرانی کریں گے، ضلع لیول پر میں خود پولیو مہم کی نگرانی کرؤنگا، 35یونین کونسل میڈیکل آفیسر اپنے اپنے زون میں ٹیموں کی نگرانی کریں گے ہر یونین کونسل لیول پر پولیو اریڈیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں لیڈی ہیلتھ سپر وائزر اور محکمہ صحت کے اہلکاران کے علاوہ یونین کونسل میں امام مسجد، پٹواری اور اساتذہ کا تعاون بھی شامل کیا گیا ہے۔