چٹوگرام۔13فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچ میں رنگپور رائیڈرز نے کھلنا ٹائیگرز کو آسان مقابلے کے بعد 78 رنز سے شکست دے دی، رنگپور کے 220 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں کھلنا ٹائیگرز 18.2 اوورز میں 141 رنز پر آئوٹ ہوگئی، عمران طاہر کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ منگل کو چٹوگرام میں کھیلے گئے بی پی ایل کے 30 …
بی پی ایل، رنگپور رائیڈرز نے کھلنا ٹائیگرز کو 78 رنز سے شکست دیدی، عمران طاہر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار
چٹوگرام۔13فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچ میں رنگپور رائیڈرز نے کھلنا ٹائیگرز کو آسان مقابلے کے بعد 78 رنز سے شکست دے دی، رنگپور کے 220 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں کھلنا ٹائیگرز 18.2 اوورز میں 141 رنز پر آئوٹ ہوگئی، عمران طاہر کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
منگل کو چٹوگرام میں کھیلے گئے بی پی ایل کے 30 ویں میچ میں رنگپور رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے، اوپننگ جوڑی کے جلد آئوٹ ہونے کے بعد شکیب الحسن اور مہدی حسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 109 رنز کی شراکت قائم کی، شکیب الحسن نے 31 بالوں پر 69 اور مہدی حسن نے 36 بالوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان نور الحسن 13 بالوں پر 32 اور ڈوائن پریٹوریس 17 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔
کھلنا ٹائیگرز کے فاسٹ بائولر لیوک ووڈ نے 19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ناہید رانا اور ناسم احمد ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ رنگپور رائیڈرز کے 220 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں کھلنا ٹائیگرز کی ٹیم 18.2 اوورز میں 141رنز بنا پائی، ہدف کے تعاقب میں ایلکس ہیلز کے علاوہ ٹائیگرز کا کوئی بلے باز رنگپور رائیڈرز کے بائولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا اور وقفے وقفے سے اسکی وکٹیں گرتی رہیں، ایلکس ہیلز نے 33 بالوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی،
دیگر بیٹرز میں لیوک ووڈ 20، ناسم احمد 17، حبیب الرحمان 13، ایوان لوئس اور عفیف حسین 11,11 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، رنگپور رائیڈرز کے تجربہ کار لیگ سپنر عمران طاہر نے 26 رنز کے عوض 5 اہم وکٹیں حاصل کیں جبکہ شکیب الحسن نے دو، مہدی حسن اور جیمز نیشم نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اس طرح رنگپور رائیڈرز نے میچ میں 78 رنز سے فتح حاصل کرکے بی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔









