اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ ضیاء کے صدر اعجاز الحق نے ملاقات کی جس میں الیکشن کے بعد ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
منگل کو اعجازالحق نے چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملاقات میں چوہدری وجاہت حسین،چوہدری شافع حسین ،چوہدری سالک حسین، مصطفیٰ ملک اور منتہا اشرف بھی شریک ہوئے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں حکومت سازی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی ۔