لاہور۔25 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2013 ءسے ابتک تک اپوزیشن کے پاس حکومت کے خلاف کرپشن کا کوئی سکینڈل نہیں ہے‘کرپشن کا واویلا کرنیوالے اپنے صوبے میں کرپشن ختم نہ کرسکے‘ عوام نے گلگت بلتستان‘ کشمیر‘ اور پشاور میں انتخابات کے ذرےعے فیصلہ وفاقی حکومت کے حق میں دیا‘ عدالتیں تمام تر مفادات سے بالاتر ہو کر …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کا سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔25 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2013 ءسے ابتک تک اپوزیشن کے پاس حکومت کے خلاف کرپشن کا کوئی سکینڈل نہیں ہے‘کرپشن کا واویلا کرنیوالے اپنے صوبے میں کرپشن ختم نہ کرسکے‘ عوام نے گلگت بلتستان‘ کشمیر‘ اور پشاور میں انتخابات کے ذرےعے فیصلہ وفاقی حکومت کے حق میں دیا‘ عدالتیں تمام تر مفادات سے بالاتر ہو کر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرتی ہےں ، پہلی دفعہ پاکستان سی پیک کے تناظر میں جیو اکنامک صورتحال میں داخل ہو رہا ہے، برطانیہ‘ سعودی عرب‘ ایران‘روس سمیت دیگر وسط ایشیائی ریاستیں سی پیک سے جڑنا چاہتی ہیں ۔ وہ ہفتہ کے روز قائد اعظم لائبریری میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف نیشنل افیئرز (پائنا) کے زیر اہتمام ”نئی امریکی انتظامیہ اور پاکستان کی حکمت عملی“ کے موضوع پر قومی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پائنا کے صدر الطاف حسین قریشی‘ سینئر صحافی سجاد میر‘ ماہر قانون دان ایس ایم ظفر‘ قیوم نظامی‘ رﺅف طاہر‘ بیرسٹر جاوید حسین و دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے تعلقات خصوصاً نئی امریکی انتظامیہ کی پالیسی کے تناظر میں بہت اہم ہیں اور پوری دنیا اس کو دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں حالیہ انتخابات میں روایتی سیاست اور ضابطے ٹوٹ گئے جبکہ ٹرمپ پہلے صدارتی امیدوار تھے اور اس وقت ان کی حیثیت کے بارے میں پسند ناپسند کی رائے ہو سکتی تھی لیکن اب وہ صدر ہیں اور ہمیں اس حقیقت کے ساتھ امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے پالیسی بنانا ہو گی۔








