خواجہ سعد رفیق کی ایئرلائن ٹکٹنگ کی طرزپر ریلوے مسافروں کو پیپرٹکٹ کے گم ہونے کی صورت میںمتبادل ٹکٹ کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت

لاہور۔25 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایئرلائن ٹکٹنگ کی طرز پر ریلوے مسافروں کو سسٹم میں لا نے اور پیپرٹکٹ کے گم ہونے کی صورت میںمتبادل ٹکٹ جاری کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی، مسافروںکو ڈوپلیکٹ ٹکٹ فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ دور جدت اور ٹیکنالوجی کا ہے …

لاہور۔25 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایئرلائن ٹکٹنگ کی طرز پر ریلوے مسافروں کو سسٹم میں لا نے اور پیپرٹکٹ کے گم ہونے کی صورت میںمتبادل ٹکٹ جاری کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی، مسافروںکو ڈوپلیکٹ ٹکٹ فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ دور جدت اور ٹیکنالوجی کا ہے ہمیں بھی اپنے مسافروں کو ٹیکنالوجی کی بنیاد پرڈوپلیکیٹ ٹکٹ کی سہولت فراہم کرنی چاہیے ۔اجلاس میں ریلوے افسران نے اس امر پرتحفظات کا اظہار کیا کہ ڈوپلیکیٹ ٹکٹ کے اجراءسے اس کا غلط استعمال بڑھ سکتا ہے لیکن وزیر ریلوے نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے ایک فول پروف نظام بناکر پیش کریں۔

Leave a Reply