اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کانفرنس یکم مارچ کواسلام آباد میںشروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 26فروری(اے پی پی)اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کانفرنس یکم مارچ کو اسلام آباد شروع ہوگی ۔ اس حوالے سے سینئر حکام(ایس او ایم) کا اجلاس اتوار کو یہاں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کے صدارت میں منعقد ہوگا۔ ایس او ایم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان تنظیم کے رکن ممالک سے اپنے تعلقات کا فروغ چاہتا ہے ۔جس سے باہمی …

اسلام آباد ۔ 26فروری(اے پی پی)اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کانفرنس یکم مارچ کو اسلام آباد شروع ہوگی ۔ اس حوالے سے سینئر حکام(ایس او ایم) کا اجلاس اتوار کو یہاں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کے صدارت میں منعقد ہوگا۔ ایس او ایم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان تنظیم کے رکن ممالک سے اپنے تعلقات کا فروغ چاہتا ہے ۔جس سے باہمی تعاون اور تجارتی رابطوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ای سی او سے روز گار کے مواقع پیدا کرنے ، رابطوں میں بہتری اور خطے کی مجموعی ترقی اور خوشحالی میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply