26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومشوبزمیڈم نور جہاں کو پہلی بار دیکھ کر اتنا مرعوب ہوا کہ...

میڈم نور جہاں کو پہلی بار دیکھ کر اتنا مرعوب ہوا کہ میری سانس ہی رک گئی ،ارشد محمود

- Advertisement -

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):اداکار ارشد محمود نے کہا ہے کہ میڈم نور جہاں کو پہلی بار دیکھ کر وہ اتنا مرعوب ہوئے کہ میری سانس ہی رک گئی تھی۔اس بات کا اظہار معروف ویٹرن اداکار ارشد محمود نے کراچی لیٹریری فیسٹیول میں ملکہ ترنم نورجہاں کی یاد میں منعقدہ ایک سیشن کے دوران بات کرتے ہوئے کیا ۔ارشد محمود نے کہا کہ میڈم نورجہان سے ان کی پہلی ملاقات فیض احمد فیض کے گھر پر ہوئی تھی ،ان کو پہلی بار دیکھ کر وہ ان کی شخصیت سے اتنے مرعوب ہوئے کہ میری سانس ہی رک گئی تھی۔

ارشد محمود نے ان ریکارڈنگ سیشن کا احوال بتایا جس میں وہ میڈم نورجہاں کے ساتھ ہوتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ میڈم کا اپنے کام سے مخلص ہونا ان کی سب بڑی خوبی تھی۔ اسی لیے لوگ ان کی وفات کے اتنے برس بعد انہیں یاد کر رہے ہیں۔نور جہاں کی پروفیشنل ازم پر بات کرتے ہوئے ارشد محمود کا کہنا تھا کہ میڈم کسی بھی شخص کو دیکھ کر جانچ لیتی تھیں کہ وہ ٹھیک آدمی ہے یا نہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اپنے کام کے معاملے میں وہ سب سے بڑی نقاد بھی خود ہی تھیں۔وہ کئی مرتبہ اپنے ہی کام سے خوش نہیں تھیں اور اگلے دن اپنی مرضی کی ریکارڈنگ کرکے ہی مطمئن ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ ترنم سیریز کا کنٹریکٹ ایک بڑی کمپنی کے پاس تھا جس کے کراچی آفس میں وہ نوکری کرتے تھے، تاہم جب میڈم کو ان کی ضرورت ہوتی تھی تو وہ ان کے باس کو فون کرکے کہہ دیتی تھیں کہ ارشد کو بھیجو تاکہ اجازت لینے میں وقت ضائع نہ ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=440911

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں