گورنر خیبر پختونخوا نے نومنتخب صوبائی اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو صبح 11 بجے طلب کر لیا

89
Haji Ghulam Ali
Haji Ghulam Ali

پشاور۔ 24 فروری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام نے نومنتخب صوبائی اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو صبح 11 بجے طلب کر لیا. گورنر خیبر پختونخوا نے آئین کے آرٹیکل 109 کی شق (اے) کے تحت نو منتخب صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے. اجلاس میں نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی حلف لیں گے. اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا اور ان سے حلف لیا جائے گا. اجلاس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا کا انتخاب بھی کیا جائے گا.