ملتان سلطانز کے بالر محمد علی پی ایس ایل سیزن 9 میں 10 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست

کراچی۔ 24 فروری (اے پی پی):ملتان سلطانز کے بالر محمد علی پی ایس ایل سیزن 9 میں 10 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ سیزن 9 میں ابتک کھیلے گئے 9 میچوں میں ملتان سلطانز کے رائٹ آرم میڈیم فاسٹ باؤلر محمد علی سرفہرست ہیں جنہوں نے اپنے 4 میچز میں9.3 رنز کی ایوریج سے 16اوورز میں 93رنز دیکر 10 وکٹیں حاصل کی ہیں،ان کا بہترین بائولنگ …

کراچی۔ 24 فروری (اے پی پی):ملتان سلطانز کے بالر محمد علی پی ایس ایل سیزن 9 میں 10 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ سیزن 9 میں ابتک کھیلے گئے 9 میچوں میں ملتان سلطانز کے رائٹ آرم میڈیم فاسٹ باؤلر محمد علی سرفہرست ہیں جنہوں نے اپنے 4 میچز میں9.3 رنز کی ایوریج سے 16اوورز میں 93رنز دیکر 10 وکٹیں حاصل کی ہیں،ان کا بہترین بائولنگ فیگر19 رنز کے عوض 3 وکٹیں ہیں۔

ریکارڈز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بھی ملتان سلطانز کے رائٹ آرم میڈیم فاسٹ باؤلر عباس آفریدی ہیں جنہوں نے 4 میچوں میں 18.71 کی ایوریج سے 15 اوورز میں 131 رنز دیکر 7 بیٹسمینوں کو پویلین کا راستہ دکھایا ہے، ان کا بہترین بائولنگ فیگر33 رنز دیکر3 وکٹ ہے۔اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے لیگ بریک گوگلی باؤلرابراراحمد اور ملتان سلطانز کے لیگ بریک باؤلر اسامہ میر 6، 6 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ایک سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلرز میں پشاورزلمی کے حسن علی سرفہرست ہیں جنہوں نے 2018-19 میں13 میچوں میں 25 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید خبریں