ذاتیات پر حملوں سے اور ایک دوسرے کو اکسا کر کوئی بھی اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے گا ، راجہ پرویز اشرف

102
Raja Pervaiz Ashraf

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ذاتیات پر حملے کر کے اور ایک دوسرے کو اکسا کر کوئی بھی اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے گا جب کسی ایک کے لیڈر کے بارے میں بات ہو گی تو دوسروں کے لیڈر کو بھی کوئی نہیں بخشے گا۔ پیر کو قومی اسمبلی میں بیرسٹر گوہر علی کی جانب سے پیپلز پارٹی کی قیادت کے حوالے سے ریمارکس کے جواب میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اگر ہم نے ماحول یہ رکھنا ہے تو کیا ہم جس مقصد کیلئے یہاں آئے ہیں وہ پورا کر سکیں گے؟ ۔

انہوں نے کہا کہ پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی بہہ چکا ہے، اس لئے اب ذاتیات پر حملے کر کے اور ایک دوسرے کوا کسا کر ہم اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکیں گے، جب دوسری طرف سے ہماری لیڈر شپ کے بارے میں بات ہو گی تو کوئی ان کے لیڈر کو بھی نہیں بخشے گا۔