35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نگہبان پروگرام کے تحت کوٹ...

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نگہبان پروگرام کے تحت کوٹ ادو اور مظفرگڑھ کے اضلاع میں رمضان پیکج کا آغاز

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 04 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نگہبان پروگرام کے تحت کوٹ ادو اور مظفرگڑھ کے اضلاع میں رمضان پیکج کا آغاز کر دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور بخاری نے بتایا ہے کہ کوٹ ادو ضلع کے 43ہزار سے زائد خاندانوں کیلئے راشن بیگز کی پیکنگ جاری ہے،

انہوں نے کہا ہے کہ راشن میں گھی،آٹا،چینی ،چاول اوربیسن شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 5ہزار مستحق گھرانوں کو راشن تقسیم کیا جائے گا اور وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر تمام مستحقین کے گھروں میں راشن پہنچایا جائے گا،اسی طرح وزیر اعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکج کے تحت ضلع مظفرگڑھ میں بھی راشن بیگ کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ میاں عثمان علی نے مستحق افراد کے گھر جا کر راشن بیگ تقسیم کئے۔انہوں نے بتایا ہے کہ مظفرگڑھ میں آج 500 راشن بیگ تقسیم کیے جائیں گے،جبکہ تحصیلوں میں 250 ،250 بیگ تقسیم کیے جائیں گے،انہوں نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 2 لاکھ 61 ہزار مستحق خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کیے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر میاں عچمان علی نے کہا ہے کہ راشن بیگ کی تقسیم کو شفاف بنایا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=444901

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں